تازہ ترین

سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی – بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18ڈالر کی کمی سے 2047ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1900روپے کی کمی سے 216100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 1629روپے کی کمی سے 185271 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2660 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2280.52روپے پر مستحکم رہی۔