تازہ ترین

اوگرا نے درآمدی آر ایل این جی کے نرخ بڑھا دیے

اسلام آباد – اوگرا نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔ میڈیا کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نے آر ایل این جی کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 1.20 فیصد اضافے سے 13.49 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ اکتوبر میں سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 13.33 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررتھی۔

سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 1.17 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمت 14.03 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے جو اکتوبر میں 13.87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2023 سے ہو گا۔