تازہ ترین

پی ایس او نے 5.7 بلین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا

کراچی – پی ایس او نے 3.6 ٹریلین روپے کی مجموعی آمدنی اور 5.7 بلین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا ہے۔

پی ایس او کا 47 واں سالانہ اجلاس برائے مالی سال 2022-23 کراچی میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ ی ایس او آصف بیگ محمد نے کی۔ منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او، پی ایس او سید طحہٰ، بورڈ کے دیگر اراکین اور سینئر مینجمنٹ بھی موجود تھے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ PSO نے 3.6 ٹریلین روپے کی مجموعی آمدنی اور 5.7 بلین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا، بورڈ نے فی حصص 7.50 روپے کے منافع کا اعلان کیا، جو کہ مالی سال 2022-23 کے لیے 75% کے برابر ہے۔