تازہ ترین

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا

کراچی – مقامی صرافہ بازار میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 27 ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس سے سونے کی عالمی سطح پر قیمت ایک ہزار 999 ڈالر ہو گئی۔ اسی طرح مقامی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوگیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس سے سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 8 ہزار 500 روپے فی تولہ کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 886 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت ایک لاکھ 78 ہزار 755 روپے ہو گئی۔