تازہ ترین

بجلی بلوں پر ریلیف کے لیے آئی پی پیز کے 15ارب روپے استعمال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد – وزارت خزانہ نے نئے پلان میں بجلی بلوں پر ریلیف کے لیے آئی پی پیز کے 15ارب روپے استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

آئی ایم ایف کو دیے گئے نئے پلان میں بجٹ سے آؤٹ ریلیف نہ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی۔منگل کے روز وزارت خزانہ نے نیا پلان آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کر دیا، جس کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے بجلی بلوں پر ریلیف کے لیے آئی پی پیز کے 15ارب روپے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی پی پیز کے لیے مختص اضافی رقم بجلی بلوں میں ریلیف کے لیے ایڈجسٹ ہوسکتی ہے۔ بل سے اقساط وصولی پر 15ارب سے زائد کی یہ رقم واپس آئی پی پیز کے لیے مختص کی جائے گی۔

وزارت خزانہ نے نئے پلان میں آئی ایم ایف کو بجٹ سے آؤٹ ریلیف نہ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ رواں مالی سال کے لیے آئی پی پیز کو ادائیگی کے لیے 15ارب روپے سے زائد اضافی رکھے گئے تھے۔