تازہ ترین

آئی ایم ایف سے معاہدہ، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہونا شروع

اسلام آباد (سن نیوز)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے بعد روپے کی قدر میں آج معمولی اضافہ ہوا ہے۔انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 30 پیسے کم ہوا ہے، انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 209.80 روپے ہے۔آئی ایم ایف سے معاہدہ، پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کی راہ ہموار ہو گئی: وزیراعظماس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپیہ کم ہوکر 210.50 روپے ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔معاہدے کے نتیجے میں آئی ایم ایم پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا تاہم پاکستان کو بجٹ میں دی گئی پالیسیوں اور کرپشن کی روک تھام کے لیے سختی سے عمل درآمد کرنا ہو گا۔