تازہ ترین

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ

اسلام آباد (سن نیوز)ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 41 ہزار 700 روپے ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 515 روپے اضافے سے ایک لاکھ 11 ہزار 361 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 23 ڈالر اضافے کے ساتھ ایک ہزار 811 ڈالر فی اونس ہے۔