تازہ ترین

آئندہ مالی سال پاکستان مجموعی طور پر کتنے ارب کا بیرونی قرضہ لے گا؟

اسلام آباد (سن نیوز)آئندہ مالی سال میں پاکستان مجموعی طور پر 2 ہزار 133 ارب روپے کا بیرونی قرض لے گا، اس قرض میں چین، یو اے ای، سعودی عرب کا سیف ڈیپازٹ اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے متوقع قرض شامل نہیں ہے۔دستاویز کے مطابق اگلے سال پاکستان 223 ارب 20 کروڑ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے قرض لے گا، رواں سال اسلامک ڈیولپمنٹ بینک سے 232 ارب روپے کا قرض لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال سعودی عرب سے 70 ارب روپے مالیت کا تیل اُدھار پر لیا گیا، اگلے سال پاکستان سعودی عرب سے 148 ارب 80 کروڑ روپے کا تیل ادھار خریدے گا۔دستاویز کے مطابق اگلے مالی سال میں 372 ارب روپے کے یورو اور سکوک بانڈز جاری کیے جائیں گے، رواں مالی سال 342 ارب 54 کروڑ 44 لاکھ روپے مالیت کے سکوک اور یورو بانڈز جاری کیے گئے۔دستاویز کے مطابق اگلے مالی سال کے دوران 1 ہزار 389 ارب 80 کروڑ روپے کا کمرشل قرض لیا جائے گا، رواں مالی سال 821 ارب 90 کروڑ روپے کا کمرشل قرضہ لیا گیا۔