تازہ ترین

موڈیز نے پاکستان کے آؤٹ لک کو مستحکم سے منفی کردیا

اسلام آباد(سن نیوز)معیشت کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کے آؤٹ لک کو مثبت سے منفی کردیا ہے۔بیرونی معاشی خطرات کے باعث پاکستان کی رینکنگ منفی کی گئی، غیر ملکی فنانسنگ حاصل کرنے میں غیر یقینی صورت حال سے رینکنگ منفی ہوئی۔موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری رکھی ہے اور آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا ہے۔چین نے پاکستان کا 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض ری فنانس کرنے پر اتفاق کرلیا، مفتاح اسماعیلموڈیز کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث بیرونی معاشی صورتحال بگڑ رہی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور کرنسی پر دباؤ بڑھا ہے، سیاسی خطرات کی وجہ سے معاشی مستقبل غیر یقینی دکھائی دے رہا ہے۔عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی غیر یقینی نظر آرہی ہے، غیر ملکی فنانسنگ پر بھی غیر یقینی کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔موڈیز کا کہنا ہے کہ رواں سال پاکستان کی جی ڈی پی 4.5 سے 5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، رواں سال جاری کھاتوں کا خسارہ 3.5 سے 4 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، سیاسی حالات کے باعث آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد میں مشکلات در پیش ہیں۔