تازہ ترین

لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کی تجویز

اسلام آباد( سن نیوز)وزارت تجارت نے تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے تجاویز تیار کرلیں۔ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ لگژری آئٹمز کی درآمد پر دو ماہ کی پابندی عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، وفاقی حکومت نے تجاویز پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ لگژری آئٹمز میں مہنگی گاڑیاں، پرفیومز، چاکلیٹس، فینسی لائیٹس اور ٹائلز شامل ہیں۔وزارت تجارت کے ذرائع نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر لی گئی ہے، ان اقدامات سے ڈالر پر بوجھ کم ہوگا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 189 روپے کا ہوگیاخیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 90 پیسے بڑھا تھا جبکہ کاروبار کی بندش پر ڈالر کا بھاؤ 187 روپے 53 پیسے رہا۔اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دو روپے بڑھی تھی، کاروبار کی بندش پر ڈالر کا بھاؤ 189 روپے ہے۔