تازہ ترین

نیپرا نے بجلی مزید کتنی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد( سن نیوز)نیپرا نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 86 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ہے ، اضافہ مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیاہے ، بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 28 ارب 90 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔