تازہ ترین

بجلی کی قیمتیں فوراً نہیں بڑھائی جائیں گی: وزیر خزانہ

واشنگٹن( سن نیوز) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہےکہ بجلی کی قیمتیں فوراً نہیں بڑھائی جائیں گی۔واشنگٹن میں امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی طرف سےجلد چھٹی قسط ملنے کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں فوراً نہیں بڑھائی جائیں گی، بعض کمپنیوں کی نجکاری کرنا ہوگی اور آئی ایم ایف سے اس پر بات ہوئی ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اقتدار میں آکر پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو بچایا، انہوں نے زراعت سمیت مختلف شعبوں میں انقلابی اقدامات کیے، پاکستان کی معیشت 5 فیصد سے زیادہ رفتار سے ترقی کرے گی۔دوسری جانب وزیر خزانہ شوکت ترین کی واشنگٹن میں ورلڈ بینک کی ٹیم کے ساتھ بھی ملاقات ہوئی جس میں عالمی بینک نے پاکستان پر واضح کیا کہ معاشی اہداف کے حصول کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد جاری رکھا جائے۔