اسلام آباد( سن نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 9 ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کرلیا، جولائی سے مارچ تک 4382 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولیاں مقررہ ہدف سے 247 ارب روپے زیادہ ہیں، ٹیکس وصولیوں میں 29.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق مارچ میں 575 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق جولائی سے مارچ تک 229 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز جاری کیے گئے۔
ایف بی آر نے 9 ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کرلیا
