تازہ ترین

ای سی سی اجلاس؛ ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری پھر ملتوی

اسلام آباد( سن نیو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایک بار پھر ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری نہ دی جاسکی۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) کا اجلاس گزشتہ روز ( پیر ) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرقیادت ہوا۔ اجلاس میں ٹیکسٹائل پالیسی پر غو رخوض کیا گیا تاہم پالیسی کی منظوری کا فیصلہ موخر کرتے ہوئے ایک ذیلی کمیٹی قائم کرکے اسے معاملے کا جائزہ لینے اور اپ ڈیٹڈ پالیسی پیش کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔ایک سال سے بھی کم عرصے میں یہ پانچواں موقع تھا جب حکومت ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری دینے میں ناکام رہی۔ اس کی وجہ  گیس اور بجلی پر سبسڈی کے حجم پر عدم اتفاق تھا۔ ٹیکسٹائل پالیسی کے جائزے کے لیے بنائی گئی ذیلی کمیٹی میں وزارت تجارت، فنانس ڈویژن، وزارت صنعت و پیداوار، پاور اور پٹرولیم ڈویژن، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کے نمائندے شامل ہوں گے۔