اسلام آباد( سن نیوز)ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سبز باغ دکھا کر عمران صاحب نے قوم کو دوبارہ قطاروں میں کھڑا کر دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف نے عوام کو لوڈشیڈنگ کی اذیت، پیٹرول، گیس کی قطاروں سے نجات دلائی تھی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس حکومت میں آٹے، چینی تو کہیں گیس پیٹرول اور بے روزگاروں کی قطاریں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر طرف نئے پاکستان کے اذیت ناک، افسوسناک اور شرمناک مناظر ہیں۔واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے منافع کے مارجن کو بڑھانے کے لیے ملک بھر میں ہڑتال کی ہے، بیشتر پیٹرول پمپس بند ہونے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے، جبکہ بعض سرکاری اور نجی پمپس پر پیٹرول کی فراہمی جاری ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کی اذیت، پٹرول، گیس کی قطاروں سے نجات دلائی تھی۔سبز باغ دکھا کر عمران صاحب نے قوم کو دوبارہ قطاروں میں کھڑا کردیا۔ آٹے، چینی تو کہیں گیس پٹرول اور بے روزگاروں کی قطاریں ہیں۔ ہر طرف نئے پاکستان کے اذیت ناک مناظر ہیں۔ افسوسناک، شرمناک pic.twitter.com/Uigzcr3Zlo
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 25, 2021










