تازہ ترین

بلوچستان: صوبائی ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کو چارحصوں میں تقسیم کردیا گیا

بلوچستان – صوبائی ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کو چارحصوں میں تقسیم کردیا گیاsports health
محکمہ صحت بلوچستان نے اصلاحات کرتے ہوئے صوبائی ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کو چار حصوں میں تقسیم کر دیا۔

ترجمان محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق مزید چار ایڈیشنل ڈی جی ہیلتھ تعینات کئے جائیں گے ،چاروں ایڈیشنل ڈی جی ہیلتھ محکمہ صحت کے ورٹیکل پروگراموں ، پرائمری ہیلتھ کیر سسٹم کو موثر بنانے کی نگرانی کریں گے ۔

اس کے علاوہ،طبی سہولیات کی فراہمی کی آزادانہ نگرانی ،منصوبہ بندی، انتظامی اورمالی اقدامات کی نگرانی کریں گے نئےڈھانچے کےمطابق محکمہ صحت میں مختلف نوعیت کی خدمات کی انتظامی سطح پردیکھ بال میں بہتری اور بروقت اقدامات کو فوقیت ملے گی۔