تازہ ترین

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کم

کراچی – انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی واقع ہو گئی۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر 17 پیسے کی کمی کے ساتھ 287.03 روپے سے شروع ہوئی، جس کے بعد دن بھر اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری رہا اور ڈالر کی قدر 24 پیسے کی کمی سے 286 روپے 96 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

دریں اثنا اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 50 پیسے کمی سے 292 روپے پر بند ہوئی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا آغاز 100 انڈیکس میں 53 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس سے انڈیکس بڑھ کر 48664 پوائنٹس کی سطح پرآ گیا، تاہم دن کے اختتام تک پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا، جس کے باعث 25 پوائنٹس کی مندی سے کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 48585 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔