تازہ ترین

لاہور / گلگت بلتستان - پاکستان مسلم لیگ کی سینیئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو نکالنے والے عبرت کا نشان بنے ہوئے ہیں ۔ ن لیگ کے قائد میاں محمد نوازشریف کے استقبال کے حوالے سے شاہدرہ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 21 اکتوبر کو مہنگائی، بیروزگاری اور دہشتگردی کا خاتمہ کرنیوالا اور پاکستان کے سینے پر لگے زخموں پر مرہم رکھنے والا نواز شریف واپس...

میانوالی - میانوالی میں کنڈل کے مقام پر پٹرولنگ پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو دہشتگرد مارے گئے۔ آئی جی پنجاب عثمان انور کے مطابق دس سے بارہ دہشتگردوں نے کنڈل کے مقام پر پٹرولنگ پوسٹ پر حملہ کیا تھا، چھت پر تعینات اہلکار کی جوابی فائرنگ سے دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آئی جی پولیس کا کہنا ہے کہ پٹرولنگ پوسٹ پر دو اطراف سے حملہ کیا گیا تھا، پنجاب پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی...

میڈرڈ - اسپین کے نائٹ کلب میں برتھ ڈے پارٹی کے دوران اچانک آگ بھڑ اُٹھی جس نے پورے بار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور بری طرح جھلسنے اور دھوئیں سے دم گھٹنے کے باعث 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے نائٹ کلب میں سال گرہ منائی جا رہی تھی اور رات بھر موسیقی اور مے نوشی جاری رہی۔ صبح 6 بچے اچانک آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ فائر بریگیڈ کے ترجمان نے...

کراچی . قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کپتان بابراعظم کو ورلڈکپ میں جارحانہ انداز میں کھیلنے کا مشورہ دیدیا۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پوری قوم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، جو ایک تجربہ کار ٹیم کے ساتھ کھیل رہے ہیں، کپتان کی پورے ٹورنامنٹ میں جارحانہ باڈی لینگویج ہونی چاہیے۔ انہوں نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میچز سے قبل بابراعظم کو مشورہ دیا کہ آپکو دباؤ سے نمٹنا...

کراچی - پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا نے صنم سعید سے ہونے والی اپنی محبت کے بارے میں بتا دیا ہے۔ اداکارہ آمنہ شیخ سے طلاق کے بعد محب مرزا نے اپنی ساتھی اداکارہ صنم سعید کے ساتھ دوسری شادی کی، ان کی شادی کو کچھ عرصے کیلئے خفیہ رکھا گیا تھا تاہم انہوں نے رواں سال باضابطہ طور پر اپنی شادی کی تصدیق کر دی تھی۔ حال ہی میں محب مرزا نے اپنی اہلیہ صنم سعید...

اسلام آباد - نگران وزیر آئی ٹی عمر سیف کی سربراہی میں آئی ٹی سیکٹر کے وفد نے سعودی عرب کا کا دورہ، پاکستان اور سعودی حکومت کے مابین وزارت مواصلات اور آئی ٹی کے شعبوں میں ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔ یادداشت پر دستخط سے پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کو سعودی عرب میں افرادی قوت فراہم کرنے کا موقع ملے گا، پاکستانی کمپنیوں کو سعودی عرب میں کام کرنے، تربیت یافتہ آئی ٹی افرادی قوت فراہم کرنے...