تازہ ترین

صدر بائیڈن 24 مارچ کو برسلز میں نیٹو چیف اور یورپی رہنماؤں سے ملاقات کرینگے

اسلام آباد( سن نیوز)امریکی صدر جو بائیڈن 24 مارچ کو دو روزہ دورے پر برسلز پہنچیں گے۔اپنے دورے کے موقع پر صدر بائیڈن نیٹو ہیڈ کوارٹر میں سیکریٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ سے ملاقات کریں گے۔ بعد ازاں صدر جوبائیڈن یورپین کونسل کی سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔ اس سربراہی اجلاس میں یوکرین کا بحران ہی زیر غور رہے گا اور تمام اجتماعات کا بنیادی اور اولین ایجنڈا رہے گا۔ صدر بائیڈن یوکرین کے مسئلے پر یورپی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں