تازہ ترین

قابض بھارتی فوج کی کار پر اندھادھند فائرنگ میں کشمیری نوجوان شہید

سری نگر.:( سن نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار سوار کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع اسلام آباد میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔ شہید نوجوان کی شناخت پرویز احمد کے نام سے ہوئی ہے۔قابض بھارتی فوج نے کار کا تعاقب کرکے موہنگل بریج ایریا میں گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کارسوار نوجوان پرویز احمد نہتا تھا اور گاڑی سے بھی اسلحہ یا بارود برآمد نہیں ہوا۔ادھر بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھی ریاستی جبر کے اس واقعے پر چپ سادھی ہوئی ہے۔ نوجوان کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے بھارتی فوج کے خلاف احتجاج کیا جس میں جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے لگائے گئے۔دوسری جانب سری نگر کے علاقے میں بھارتی بنکر پر گرنیڈ حملہ کیا گیا ہے تاہم حملے میں جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں