تازہ ترین

روس پر پابندیوں کا دباؤ بڑھایا جانا چاہیے، یوکرینی وزیر خارجہ

اسلام آباد( سن نیوز):یوکرین نے روس پر مزید پابندیاں بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ یوکرینی وزیر خارجہ دیمترو کلیبا کا کہنا ہے کہ روس پر پابندیوں کا دباؤ بڑھایا جانا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی بندرگاہیں روسی جہازوں اور کارگو کے لیے اپنے راستے بند کردیں اور جن بین الاقوامی کمپنیوں نے اب تک روس میں کام جاری رکھا ہوا ہے ان کا بھی بائیکاٹ ہونا چاہیے۔دوسری جانب روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات آج دوبارہ شروع ہوں گے، ترجمان کریملن کا کہنا ہے یوکرین کے وفد کیساتھ مذاکرات ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوں گے۔یوکرین کے مذاکرات کار اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے مشیر میخائیلو پوڈولیاک نے کریملن کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے اب مثبت انداز اختیار کر لیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں