اسلام آباد( سن نیوز)’امریکن ڈریم‘ کے نام سے مشہور دُنیا کی سب سے لمبی لموزین کار نے اپنی لمبائی کو 60 سے بڑھا کر 100 فٹ کرکے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا اور ایک بار پھر اپنا نام گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا۔دُنیا میں بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے مختلف شوق ہوتے ہیں، کسی کو جانور پالنے کا شوق ہوتا ہے تو کوئی چاہتا ہے کہ اُس کے پاس مختلف ماڈلز کی موٹر بائیک یا گاڑیاں ہوں۔آج ہم آپ کو ایک ایسی لموزین کار کے بارے میں بتا رہے ہیں جو دُنیا کی سب سے لمبی گاڑی ہے اور اس کا نام ’امریکن ڈریم‘ ہے۔لگژری ہوٹلز کی تمام تر سہولیات سے آراستہ، اس کار کو 90ء کی دہائی میں ایک امریکی کار ڈیزائنر نے بنایا تھا اور یہ کار گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی اپنا نام درج کرواچکی ہے۔ لگژری ہوٹلز کی سہولیات سے آراستہ دنیا کی سب سے لمبی کار نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیاگنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ’امریکن ڈریم‘ کے نام سے مشہور، اس لگژری لموزین کو 1986 میں کار کسٹمائزر جے اوہربرگ نے بنایا تھا اور اُس وقت کے ڈیزائن کے مطابق، اس کار کی لمبائی 60 فٹ تھی۔اب اس لگژری لموزین کی لمبائی بڑھا کر 60 فٹ سے 100 فٹ کردی گئی ہے جس کے بعد ایک بار پھر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں گاڑی کا نام شامل ہوگیا ہے۔لگژری ہوٹلز کی سہولیات سے آراستہ دنیا کی سب سے لمبی کار نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیادوسری جانب ناساؤ کاؤنٹی میں آٹوزیم ٹیکنیکل ٹیچنگ میوزیم کے مالک مائیکل میننگ نے بتایا کہ اس گاڑی کو متعدد فلموں میں استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے اس میں کچھ خرابی بھی ہوگئی تھی۔مائیکل میننگ نے بتایا کہ اُنہوں نے ’ امریکن ڈریم‘ کار کو پھر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کی دوبارہ تزئین و آرائش کرکے، سب سے پہلے اس کی لمبائی 100 فٹ کی اور بعد میں اس کار میں ایک ہیلی پیڈ، ایک ہاٹ ٹب، ایک سوئمنگ پول، ایک بڑا واٹر بیڈ اور پوٹنگ گرین شامل کیا۔
لگژری ہوٹلز کی سہولیات سے آراستہ دنیا کی سب سے لمبی کار نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا
