آئیووا( سن نیوز): امریکا ریاست میں طوفانی بگولے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس میں کئی عمارتیں تباہ اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی وسطی ریاست آئیووا میں طاقتور بگولے نے اپنے راستے میں آنے وای ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ کئی درخت، ہورڈنگز اور بجلی کی تاریں ٹوٹ کر گر گئیں۔رہائشی علاقوں میں کئی عمارتوں اور دیگر املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 6 ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں دو بچے بھی شامل ہیں جب کہ 10 کے قریب افراد زخمی بھی ہیں۔ریاست آئیووا کے گورنر کم رینالڈز نے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے میونسپل اور ریسکیو اداروں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔
امریکی ریاست میں بگولے نے تباہی مچادی، بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
