اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آسٹریلوی وزیرِ اعظم اسکاٹ موریسن کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ میں ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، منگل کے روز اسکاٹ موریسن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد اُنہوں نے آسٹریلیا کے مشرقی ساحل کے بڑے سیلابوں سے متاثر ہونےکی وجہ سے قرنطینہ میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق، اسکاٹ موریسن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اُنہوں نے نزلہ زکام جییسی علامات ظاہر ہونے کے بعد اپنا پی سی آر ٹیسٹ کروایا تھا جوکہ منگل کو مثبت آیا ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ’اُن کے اتوار، پیر اور منگل کی صبح کو ہونے والے کورونا ٹیسٹ منفی آئے تھے، لیکن پھر اُنہیں بخار ہوگیا اور اُنہوں نے منگل کی رات کو ایک بار پھر سے اپنا ٹیسٹ کروایا جوکہ مثبت آیا ہے‘۔اسکاٹ موریسن نے اپنی فیملی کے باقی افراد کی صحت کے بارے میں بھی آگاہ کیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ’اُن کی اہلیہ اور دونوں بیٹیوں نے بھی کورونا ٹیسٹ کروائے ہیں اور اُن سب کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔تاہم، احتیاطاََ اُن کی پوری فیملی نے ہی خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ’قرنطینہ میں رہتے ہوئے وہ بطور وزیر اعظم اپنی تمام ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے‘۔اسکاٹ موریسن نے پارلیمنٹ میں جنسی زیادتی کا شکار خاتون سے معافی مانگ لیاُن کا کہنا تھا کہ’اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہم متاثرہ کمیونٹیز میں سے ہر ایک کے ساتھ کھڑے ہیں، وہ کوئنز لینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز میں سیلاب کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر کام کریں گے‘۔اُنہوں نے روس کے یوکرین پرحملوں پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ’وہ یوکرین میں رونما ہونے والے سانحے اور روسی جارحیت پر فوری ردعمل پر بھی توجہ مرکوز کریں گےاور اپنے سیکورٹی اور انٹیلی جنس حکام اور اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مستقل رابطے میں رہیں گے‘۔
آسٹریلوی وزیرِ اعظم اسکاٹ موریسن کورونا وائرس کا شکار
