تازہ ترین

منسک امن معاہدہ اب باقی نہیں رہا، اس کے ختم ہونے کا ذمہ دار یوکرین ہے، روسی صدر

اسلام آباد( سن نیوز)روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین سے متعلق منسک امن معاہدہ اب باقی نہیں رہا۔برطانیہ کا 5 روسی بینکوں اور تین ارب پتی شخصیات پر پابندیاں لگا نے کا اعلان
ماسکو میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےصدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ منسک امن معاہدے کو پورا کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں بچا۔ خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر نے معاہدہ ختم ہونے کا ذمہ دار یوکرین کو ٹھہرایا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ماسکو نے یوکرین کے ڈونیٹسک اور لوہانسک کے علاقوں میں دو الگ ہونے والی جمہوریہ کو تسلیم کیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں