تازہ ترین

روس کشیدگی میں کمی کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے: جرمنی

اسلام آباد( سن نیوز)جرمنی کا کہنا ہے کہ جی سیون ممالک یوکرین کے معاملے پر روس کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، روس کشیدگی میں کمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔میونخ میں ہونے والی سالانہ جی سیون سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے موجود جرمن وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ سب کی سلامتی کے لیے روس کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس یورپی امن آرڈر کے بنیادی اصولوں کو چیلنج کر رہا ہے۔جی سیون ملکوں کے وزرائے خارجہ ہفتے کو میونخ میں روس یوکرین تنازع پر مذاکرات کرینگےواضح رہے کہ جی سیون سالانہ سیکیورٹی کانفرنس کا آغاز آج سے میونخ میں ہو رہا ہے جو اتوار تک جاری رہےگی۔روس میونخ سالانہ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے شیڈولڈ نہیں ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں