تازہ ترین

ملکہ برطانیہ کی شہزادہ ولیم کی حفاظت کرتے ہوئے دلچسپ ویڈیو

اسلام آباد( سن نیوز)ملکہ برطانیہ کی اپنے پوتے شہزادہ ولیم کی حفاظت کرتے ہوئے ایک پرانی ویڈیو انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔برطانیہ کی ایک یوٹیوبر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزادہ ولیم کے بچپن کی ایک پرانی اور دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں ملکہ برطانیہ اپنے پوتے شہزادہ ولیم کے تعاقب میں بھاگتی نظر آرہی ہیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ تانگے سے ٹکرا جائے۔ یوٹیوبر ’دادی‘ کا فرض نبھانے پر ملکہ سے کافی متاثر نظر آئیں، انہوں نے اس منظر کو دلچسپ انداز میں لکھا ’ دادی سے واپس ملکہ بنتے ہوئے‘ـخیال رہےکہ ملکہ الزبتھ دوئم اپنے بیٹے شہزادہ اینڈریو اور شہزادہ چارلس کے تنازعات میں پھنسنے کے بعد کافی مشکل وقت سے گزر رہی ہیں۔شہزادہ اینڈریو پر ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں امریکہ میں مقدمہ چلایا گیا، دوسری جانب شہزادہ چارلس کا خیراتی ادارہ بھی عطیات پر تحقیقات کی زد میں آیا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں