تازہ ترین

طالبان دور میں افغانستان میں ویلنٹائن ڈے پر کیسا ماحول رہا؟

اسلام آباد( سن نیوز)افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد گزشتہ روز پہلا ویلنٹائن ڈے تھا جس پر طالبان کی جانب سے پھول فروشوں کو فروخت محدود رکھنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر کابل کے بازاروں میں پھولوں سے سجی گلیوں کا دورہ کیا لیکن ویلنٹائن ڈے پر فروخت بند نہیں کی گئی۔انہوں نے دکانداروں کو پھولوں کی فروخت محدود رکھنے اور میڈیا کو انٹرویو دینے سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔مقامی افراد کا بتانا تھا کہ ایک طالبان اہلکار نے بھی پھولوں کی دکان سے پھول خریدے۔اس کے علاوہ ایک دکاندار نے کینیڈین میڈیا کو انٹرویو میں بتایا کہ طالبان کی حکومت سے قبل ہمیں کافی آزادی تھی، لوگوں کا کاروبار اچھا تھا جس سے وہ ویلنٹائن ڈے پر اپنی اہلیہ یا محبوبہ کے لیے پھول خریدتے تھے لیکن اب ان چیزوں پر کوئی دھیان نہیں دیتا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں