تازہ ترین

برطانوی وزیراعظم کی پالیسی چیف منیرہ مرزا بطور احتجاج مستعفی

اسلام آباد( سن نیوز)برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کی پالیسی چیف منیرہ مرزا بطور احتجاج مستعفی ہوگئیں۔رپورٹس کے مطابق بورس جانسن کے اپوزیشن لیڈر سر کئیر اسٹارمر پر جمی سوائل کے خلاف مقدمہ چلانے میں ناکامی والا بیان استعفے کی وجہ بنا۔وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے اپنے تبصرے پر معذرت سے انکار پر منیرہ مرزا نے استعفیٰ دیا، ان کے مطابق یہ کہنا غلط ہے کہ کئیر اسٹارمر جمی سوائل کو انصاف سے بچانے کے ذمہ دار تھے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں