تازہ ترین

امریکا، بولڈر کاؤنٹی کو تباہ کن آگ نے گھیر لیا

اسلام آباد ( سن نیوز) امریکی ریاست کولوراڈو کی بولڈر کاؤنٹی (Boulder County) کو تاریخ کی خطرناک ترین اور تباہ کن آگ نے گھیر لیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جنگلات میں لگنے والی آگ اب پھیل چکی ہے جس سے سیکڑوں گھر جل کر خاک ہوگئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق آگ کے باعث 30 ہزار سے زائد افراد نے جان بچانے کے لیے اپنے گھر چھوڑ دیے جبکہ 550 گھر تباہ ہوچکے ہیں، تباہ ہونے والے گھروں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔امریکا، بولڈر کاؤنٹی کو تباہ کن آگ نے گھیر لیا کولوراڈو کے گورنر نے آگ کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔ مختلف حادثات میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام نے جانی نقصان کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بولڈر میں سال 2013 میں 500 گھر جل گئے تھے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں