تازہ ترین

طالبان کا روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم

اسلام آباد( سن نیوز)امارت اسلامی نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔طالبان کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ‘امارت اسلامی روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے بیان کا خیرمقدم کرتی ہے کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی آزادی اظہار رائے نہیں بلکہ یہ آزادی مذہب اور مسلمانوں کے مقدس جذبات کی خلاف ورزی ہے’۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ صدر پیوٹن کا نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے کے حوالے سے دیا گیا بیان خوش آئند ہے۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کو سالانہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ شان رسالت ﷺ میں گستاخی لوگوں کو ناراض کرنے اور اشتعال دلانے کا باعث بنتی ہے اور پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی آزادی اظہار رائے نہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں