تازہ ترین

نیویارک پولیس کی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی نژاد ڈپٹی انسپکٹربن گئے

نیویارک( سن نیوز) امریکی شہرنیویارک کی پولیس کی تاریخ میں پہلی بارپاکستانی نژاد ڈپٹی انسپکٹربن گئے۔نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے مسلم آفیسرز سوسائٹی کے ٹوئٹ کے مطابق نیویارک پولیس کی تاریخ میں کسی پاکستانی نژاد امریکی کے ڈپٹی انسپکٹرکے عہدے تک پہنچنے کا یہ پہلا موقع ہے۔عدیل رانا کوکیپٹن کے عہدے سے ترقی دے کرڈپٹی انسپکٹربنایا گیا ہے۔ عدیل رانا کا تعلق پاکستان کے شہرفیصل آباد سے ہے۔ عدیل رانا پہلے امریکی مسلمان کمانڈنگ افسربھی رہ چکے ہیں۔امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ڈپٹی انسپکٹرنیویارک پولیس کا عہدہ سنبھالنے پرعدیل رانا کومبارکباد پیش کی گئی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں