تازہ ترین

اسکول میں حادثہ، 4 بچے ہلاک

کینبر( سن نیوز)آسٹریلیا کی ریاست تسمانیہ کے اسکول میں باؤنسی کاسل ہوا میں معلق ہونے سے 4 بچے ہلاک اور5شدید زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی ریاست تسمانیہ کے ایک پرائمری اسکول میں باؤنسی کاسل تیز ہواؤں کے باعث زمین سے 10 میٹراوپراٹھ گیا جس کے نتیجے میں4 بچے ہلاک اور5 شدید زخمی ہوگئے۔باؤنسی کاسل اسکول میں سال کے اختتام پرہونے والی تقریبات کے سلسلے میں لایا گیا تھا۔آسٹریلیوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے حادثے پر دکھ اورمتاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں