تازہ ترین

امریکی ایوان نے چین مخالف بل منظور کرلیا

واشنگٹن( سن نیوز) امریکی ایوان نمائندگان میں چین مخالف بل منظور کرلیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بل کی منظوری کے بعد اب سے امریکی صدر جوبائیڈن کے پاس دستخط کے لیے بھیجا جائے گا۔امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کیے گئے بل میں چین کے ایغور مسلمانوں سے ناروا سلوک کی مذمت کی گئی ہے۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکرامریکی ایوان نمائندگان کا کہنا تھا کہ چین ایغور اور اقلیتوں کے خلاف جبر کا استعمال کر رہا ہے۔اس کے علاوہ بل میں سنکیانگ سے درآمدات پر پابندی لگانےکی سفارش بھی کی گئی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں