تازہ ترین

بھارت: بابری مسجد کے انہدام کی برسی، انتہاپسندوں کی اشتعال انگیزی، دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد( سن نیوز)بھارت میں تاریخی بابری مسجد کے انہدام کی برسی کے موقع پر انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے جذبات بھڑکانے پر مبنی اقدام کیا۔انتہا پسندوں نے ریاست اتر پردیش کے شہر متھرا کی شاہی عیدگاہ میں دیوتا کی مورتی نصب کرنے کی کال دے دی۔ عید گاہ کے ساتھ واقع مندر کے دروازے پر نعرے بازی کی اور اشتعال انگیز بیانات دیے، پولیس نے کچھ افراد کو حراست میں لے کر پورے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں