تازہ ترین

طیب اردوان کی تقریب میں جانیوالے پولیس افسر کی گاڑی سے بم برآمد

لاہور( سن نیوز) ترکی میں صدر رجب طیب اردوان کی تقریب سے قبل پولیس افسر کی گاڑی سے بم نکل آیا۔ترک میڈیا کے مطابق پولیس افسر کی گاڑی میں بم کی نشاندہی جنوب مشرقی صوبے ماردین کے علاقے نصیبین شہر میں ہوئی۔ترک میڈیا کا بتانا ہے کہ پولیس افسر کو مشرقی ترکی میں اس ایونٹ کے لیے جانا تھا جہاں صدر اردوان کو بھی شرکت کرنی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس ) نے موقع پر بم کو ناکارہ بنادیا جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔دوسری جانب اردوان کی پارٹی کے نائب سربراہ حمزہ داغ کا کہنا ہے کہ پولیس نے افراتفری سے بچنے کے لیے معلومات جاری کرنے میں تاخیر کی ۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں