تازہ ترین

15 سالہ افغان لڑکی برطانوی اخبار کی 2021 کی 25 با اثر خواتین کی فہرست میں شامل

اسلام آباد( سن نیوز)افغانستان سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ لڑکی ‘سو تودا فروتن’ کو برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے 2021 کی 25 با اثر خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا ہے ۔افغان خبر رساں ایجنسی کے مطابق 15 سالہ سوتودانے طالبان کی نئی حکومت کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے خلاف آواز اُٹھائی تھی۔افغان خبررساں ایجنسی کے مطابق ایک تقریب کے دوران سو تودا نے طالبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے اسکول کھولیں جائیں۔اس تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جہاں سوتودا کی کافی تعریف کی گئی تھی۔واضح رہے کہ ستمبر میں طالبان حکومت نے اعلان کیا تھا کہ لڑکوں کو اسکول جانے کی اجازت ہے لیکن لڑکیوں کو اس وقت تک اپنی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت نہیں جب تک کہ ایک مناسب نیانظام قائم نہیں کیا جاتا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں