تازہ ترین

پاکستان کا دورہ کینسل کیوں کیا؟برطانوی وزیر اعظم اِن ایکشن

اسلام آباد( سن نیوز)دورہ نیوزی لینڈ منسوخی کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی طرف سے پاکستان کا دورہ کینسل کرنے پر برطانوی وزیر اعظم بھی بول پڑے ،برطانوی وزیر اعظم نے انگلش کرکٹ بورڈ سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا ۔دی ٹائمز اخبار کے مطابق پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنے کرکٹ بورڈ سے ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کو ایسا یکطرفہ فیصلہ کرنے سے پہلے تحقیقات کروانی چاہیں تھیں ،رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم اور سینئر وزراءکا ماننا ہے کہ اس فیصلے کے باعث انگلینڈ کے پاکستانی حکومت کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے ہیں ۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں