اسلام آباد( سن نیوز) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو نکاح پر مبارکباد دی ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرجسٹن ٹروڈو نے ملالہ یوسفزئی کو نکاح کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’مبارک ہو ملالہ اور عصر! ‘انہوں نے لکھا کہ ’انہیں اور اہلیہ صوفی کو امید ہے کہ آپ کا یہ خاص دن اچھا گزرا ہو۔ ‘جسٹن ٹروڈو نے ملالہ کی زندگی اس نئے سفر کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔خیال رہے کہ ملالہ یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔ملالہ یوسفزئی کے والد نے بھی بیٹی کے نکاح پر اظہارِ تشکر کیا اور اسے اپنے لیے سب سے زیادہ خوشی کا موقع بھی قرار دیا تھا۔
Today marks a precious day in my life.
Asser and I tied the knot to be partners for life. We celebrated a small nikkah ceremony at home in Birmingham with our families. Please send us your prayers. We are excited to walk together for the journey ahead.
📸: @malinfezehai pic.twitter.com/SNRgm3ufWP— Malala (@Malala) November 9, 2021