تازہ ترین

بھارت میں چینی کمپنی کے مختلف دفاتر پر چھاپے

اسلام آباد (سن نیوز)بھارت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی کے مختلف دفاتر پر چھاپے مارے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوپی، بہار، مدھیہ پردیش سمیت مختلف ریاستوں میں 40 سے زائد مقامات پر کارروائی کی گئی ہے۔چینی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی ادارے نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں اور کمپنی کی جائیداد ضبط کی ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ چینی کمپنی بھارت میں 50 ملین ڈیوائسز تیار کرتی ہے اور دہلی کے قریب چینی کمپنی کی ایک فیکٹری میں 10 ہزار بھارتی ملازم ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی وزارتِ داخلہ نے سرحدی تنازع کے بعد چین کی سیکڑوں موبائل ایپلی کیشنز پر پابندی لگا دی تھی۔