اسلام آباد (سن نیوز)یوکرین میں 5 ماہ سے جاری جنگ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی، یوکرین کے مشرقی ریجن لوہانسک پر کنٹرول کے بعد روس کی نظر ڈونیسک صوبے پر ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کی فوج اب یوکرینی ریجن ڈونیسک کےدفاع کیلئے جمع ہورہی ہیں، روس یوکرین کے مشرقی صنعتی علاقے ڈونباس کے 2 میں سے ایک ریجن پر قبضہ کر چکا۔یوکرین کے ریجن لوہانسک کی لڑائی میں فریقوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔لوہانسک کے گورنر نے انتباہ کیا ہے کہ روس اب جنگ میں اپنی پوری توجہ ڈونیسک ریجن پر مرکوز کرے گا۔یوکرین کے صدر ولادومیر زیلنسکی کے مشیر کا کہنا ہے کہ یوکرین کے مشرقی ریجن لوہانسک میں یہ روس کی آخری فتح ہے۔انہوں نے کہا کہ لوہانسک میں 4 اپریل تا 4 جولائی لڑائی میں بہت جانی نقصان ہوا۔خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر نے وزیر دفاع کو یوکرین میں جنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔واضح رہے کہ روس نے یوکرین کے مشرقی ریجن لوہانسک پر گزشتہ روز مکمل کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔
یوکرین میں 5 ماہ سے جاری جنگ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی
