اسلام آباد (سن نیوز)روس کے جنوبی علاقے میں یوکرینی سرحد سے ملحقہ روستوو میں ایک بڑی آئل ریفائنری پر ممکنہ ڈرون حملے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ماسکو سے روسی حکام کے مطابق ممکنہ ڈرون حملے سے آئل ریفائنری کے ویکیوم پلانٹ میں آگ لگ گئی ہے۔روسی حکام کے مطابق آگ لگنے کے باعث آئل ریفائنری میں کام روک دیا گیا ہے، جبکہ آئل ریفائنری کے احاطے سے دو ڈرونز کے ٹکڑے بھی ملے ہیں۔