تازہ ترین

شہزادہ محمد بن سلمان 22 جون کو ترکی پہنچیں گے

اسلام آباد (سن نیوز)سعودی شہزادہ محمد بن سلمان 22 جون کو ترکی پہنچیں گے، دارالحکومت انقرہ میں ترک صدر طیب اردوان سے ان کی ملاقات ہوگی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی میں معاون ثابت ہوگی۔رواں برس اپریل کے آخری ہفتے میں ترک صدر نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔صدر طیب اردوان نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اگلے بدھ کو انقرہ کے صدارتی محل میں شہزادہ محمد بن سلمان کا استقبال کریں گے۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون اور وفد کی سطح پر ملاقات ہوگی۔استنبول میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہا کہ اللّٰہ نے چاہا تو ہم ترکی اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید بلند سطح پر لے جانے کے مواقع پر غور کریں گے۔اپریل 2022 میں سعودی عرب کے دورے میں صدر اردوان کی شاہ سلمان اور شہزاد محمد بن سلمان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئی تھیں۔

 

 

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں