تازہ ترین

اسپین اور فرانس میں شدید گرمی کی لہر

اسلام آباد (سن نیوز)یورپی ملک اسپین اور فرانس میں شدید گرمی کی لہر کا سامنا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپین میں ہیٹ ویو کی لہر پانچویں روز بھی جاری ہے۔ ملک کے 9 ریجن میں شدید گرم موسم کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسپین اور فرانس میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔موسمیاتی تبدیلی کے باعث یورپی ملکوں میں جون میں معمول سے زائد درجہ حرارت رکارڈ کیا جارہا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں