تازہ ترین

بائیڈن کے دورۂ سعودی عرب کا شاہی اعلامیہ جاری

اسلام آباد(سن نیوز)سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ شاہی اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن 15 سے16 جولائی تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔شاہی دیوان کے مطابق امریکی صدر کو دورے کی دعوت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دی ہے۔سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔صدر بائیڈن اپنے اس دورے میں شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جوبائیڈن اسرائیل اور مغربی کنارے کا دورہ بھی کریں گے۔دوسری جانب سینئر امریکی اہلکار نے کہا ہے کہ بائیڈن کے دورے میں اسرائیل،مغربی کنارے اور سعودی عرب کا دورہ شامل ہے۔امریکی صدر اسرائیل، بھارت، اماراتی رہنماؤں کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے۔
مغربی کنارے میں جوبائیڈن فلسطینی صدر محمودعباس اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں