تازہ ترین

شمالی کوریا نے رواں سال میزائل تجربات پر 65 کروڑ ڈالر پھونک ڈالے

اسلام آباد (سن نیوز)شمالی کوریا نے رواں سال اب تک کیے گئے میزائل تجربات پر 65 کروڑ ڈالر (ایک کھرب 30 ارب 25 کروڑ 42 لاکھ 15 ہزار روپے) خرچ کیے۔جنوبی کوریا کے تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق یہ رقم ملک کی پوری آبادی کو کورونا ویکسین لگانے کے لیے کافی رہتی۔شمالی کوریا نے سال 2022 میں مختلف اقسام کے 18 میزائل تجربات کرکے ریکارڈ قائم کیا ہے۔مئی کے دوران ملک کا پہلا کورونا کیس رپورٹ کیا گیا تھا جن کی تعداد اب تک 40 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔یوکرین کو لانگ رینج میزائل فراہم کیے گئے تو نئے اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا، روسی صدرکوریا انسٹیٹیوٹ آف ڈیفنس انالیسس کی رپورٹ کے مطابق صدر کم جونگ اُن کی حکومت نے اس سال 33 میزائلوں کی تیاری اور آزمائشی تجربات پر 40 کروڑ سے 65 کروڑ امریکی ڈالر خرچ کیے۔یہ رقم ملک میں سال بھر کی غذائی قلت پر قابو پانے یا پوری آبادی کو کورونا ویکسین کی ایک ڈوز دینے کے لیے کافی تھی۔خیال رہے کہ شمالی کوریا شدید غذائی قلت کا شکار ہے، کورونا وائرس سے نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن اور اس سے قبل بین الاقوامی پابندیوں کی وجہ سے ملک میں بحران ہے۔عالمی ادارہ صحت نے پچھلے ہفتے خبردار کیا تھا کہ شمالی کوریا میں کورونا کی صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں