تازہ ترین

مصر میں 7 پاکستانیوں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

اسلام آباد (سن نیوز)مصر میں قید 7 پاکستانیوں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی گئی۔سوات کےصدام ،ظہور اور کراچی کے اقبال، راحیل، پرویز، عاطف سمیت مزید ایک شخص کو مصر میں بحری جہاز سے منشیات برآمد ہونے پر 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا۔منشیات برآمد کے کیس میں ٹرائل کے دوران مصری عدالت نے ساتوں افراد کو سزائے موت سنائی تھی۔سپریم کورٹ کے وکیل نثار اے مجاہد نے بتایا کہ ہم نے کیس میں معاونت کی اور گرفتار افراد کی اپیل پر مصری عدالت نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں