تازہ ترین

سری لنکا کا آسٹریلیا سیریز کے ٹکٹوں کی رقم حکومت کو دینے کا اعلان

اسلام آباد(سن نیوز):سری لنکن کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل رقم حکومت کو دینے کا اعلان کیا ہے۔سری لنکا کرکٹ اس سے قبل اسپتالوں کے لیے 2 ملین ڈالرز دینے کا اعلان کرچکا ہے۔آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کل کولمبو میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ دورے کے موقع پر آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر ایلیکس کیری کا کہنا تھا کہ ہم سری لنکا میں محفوظ ہوں گے۔ایلیکس کیری کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی صورتحال پر ہمیں متعدد بار بریفنگ دی گئی ہے، یقین ہے کہ سری لنکا میں سیکیورٹی کے تمام اقدامات کئے جائیں گے، سری لنکن عوام کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھ کر ہمیں اچھا لگے گا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں