تازہ ترین

ملکہ برطانیہ کی تاج پوشی کے70 برس مکمل

اسلام آباد(سن نیوز)ملکہ برطانیہ کی تاج پوشی کے 70 برس مکمل ہونے پر برطانیہ میں پلاٹینیم جوبلی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، تقریبات کا آغاز ٹروپنگ دی کلرز سے ہوا، جہاں فوجی و گھوڑ سوار دستوں کی پریڈ ہوئی۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملکہ آج اپنے پورے شاہی خاندان کے افراد کے ساتھ بکنگھم پیلس کی بالکنی میں جلوہ گر ہوں گی۔ملکہ برطانیہ کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے لاکھوں افراد سینٹرل لندن پہنچ گئے ہیں۔ملک بھر میں ملکہ کی پلاٹینیم جوبلی کے موقع پر چار روزہ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

 

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں