تازہ ترین

وزارت مذہبی امور نے خواتین معاونین حج پر پابندی لگادی

اسلام آباد (سن نیوز)وزارت مذہبی امور نے خواتین معاونین حج پر رواں سال سعودی عرب جانے پر پابندی لگادی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں شامل کی گئی تین خواتین کو معاونین کی فہرست سے نکال دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ تین خواتین معاونین کو فہرست سے وزیر مذہبی امور کے احکامات پر نکالا گیا۔دوسری جانب وزارت مذہبی امور نے 14 مئی کو جاری کیا گیا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں